13 جون ، 2015
کراچی.......ایم کیوایم نےسندھ بجٹ کےخلاف کل سندھ بھرمیں شٹرڈاوٴن ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تاجروں،صنعت کاروں،ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ عوام دشمن بجٹ پرتمام تجارتی سرگرمیاں بندکرکےایم کیو ایم کا بھرپورساتھ دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعظم نے کراچی میں وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت (ایف پی سی سی آئی)کی تقریب میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ کراچی میںمکھی بھی مرجائے توشہر بند ہو جاتا ہے‘ گورنرسندھ سے کہاہےکہ شہرمیںہڑتال نہیں ہونی چاہئے۔