دنیا
14 جون ، 2015

ڈاکٹر ارجمند ہاشمی تیسری بار ٹیکساس کے شہر پیرس کے میئر منتخب

ڈاکٹر ارجمند ہاشمی تیسری بار ٹیکساس کے شہر پیرس کے میئر منتخب

ڈیلس........راجہ زاہد اختر خانزادہ........امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر پیرس سے تیسری بار میئر کے عہدے پر منتخب ہو کر امریکہ میں نئی تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ارجمند ہاشمی امریکہ میں پہلے مسلمان اور پاکستانی نژاد امریکی ہیں، جو کہ امریکہ میں تیسری بار کسی شہر کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ اس طرح تیسری بار منتخب ہو کر انہوں نے یہ ریکارڈ بنانے میں بھی برتری حاصل کر لی۔ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی پہلی بار 2011ء میں پیرس کے میئر منتخب ہوئے تھے، جس کے بعد دوسری مدت کے لئے انہوں نے انتخاب میں حصہ نہیں لیا تھا، تاہم 2015ء میں ایک بار پھر وہ پیرس شہر کے میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے میئر منتخب ہونے پر پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف ٹیکساس، ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ، مقامی سیاسی، سماجی و ادبی انجمنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی پاکستان کی امریکہ میں پہچان ہیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ارجمند ہاشمی سابق صدر پرویز مشرف سمیت سعودی عرب کی کنگ فیملی کے بھی معالج ہیں، جبکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ عہدیداران بھی ان کے پاس علاج معالجہ کی غرض سے یہاں ٹیکساس آتے رہتے ہیں۔ ڈاکٹر ہاشمی کے بڑے بھائی ڈاکٹر حسن ہاشمی ہیلتھ کیئر بزنس کے ٹائیکون کے نام سے جانے جاتے ہیں، جبکہ اس خاندان میں ڈاکٹر حسن ہاشمی کی بھابی اور ڈاکٹر حسن ہاشمی کی اہلیہ سلمیٰ ہاشمی ویسٹ چیپلن فلوریڈا کی پہلے میئر منتخب ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :