Time 15 مارچ ، 2025
دنیا

امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی
 حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہو گا: ڈی جے وینس۔ فوٹو فائل

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہنا تھا گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں ہیں، حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا میرے نزدیک یہ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، امریکی شہری ان لوگوں سے مختلف حقوق رکھتے ہیں جو گرین کارڈ ہولڈر یا اسٹوڈنٹ ہیں۔

انھوں نے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حامل افراد پر بھی سختی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت ترین اقدامات اٹھانا شروع کر دیے تھے اور اب تک غیر قانونی طور پر رہنے والے سیکڑوں افراد کو بے دخل بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں :