پاکستان
14 جون ، 2015

بلوچستان کے دو فراری کمانڈرزنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

بلوچستان کے دو فراری کمانڈرزنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

خضدار......بلوچستان کے دو مزید فراری کمانڈروں دین جان عرف میران محمدحسنی اورعبید اللہ عرف ببرک نے57 ساتھیوں سمیت حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔اس موقع پرصوبائی وزیر ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ناراض بلوچ پہاڑوں سے واپس آجائیں ،خوش آمدیدکہیں گے۔خضدار میں مسلم لیگ ن کے رہنما ثناء اللہ زہری پریس کانفرنس کی ،کانفرنس میں دو فراری کمانڈرز نے ساتھیوں سمیت نواب ثنا اللہ زہری کے سامنے ہتھیار ڈالے،ہتھیار ڈالنے والوں میں دین جان عرف میران محمد حسنی اور عبید اللہ عرف ببرک شامل ہیں ،مجموعی طور پر 57 ناراض بلوچوں نے ہتھیار ڈالے۔ثنااللہ زہری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملک دشمن بلوچ نوجوانوں کو آزادی کے نام پر بغاوت پر اکساتے ہیں ، ناراض بلوچ ہمارے بھائی ہیں پہاڑوں سے واپس آجائیں ،انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

مزید خبریں :