08 جون ، 2015
اسلام آباد.......جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجرز کا کراچی کے متعلق بیان درست ہے، دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہونی چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی دباؤ پر سیودی چلڈرن تنظیم کو کام کرنے کی اجازت دینا درست نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بعض غیر ملکی ین جی او پاکستان کے خلاف کام کرتی ہیں، سیو دی چلڈرن تنظیم کو کس دباؤ کے تحت کام کرنے کی اجازت دی گئی،قوم کو بتایا جائے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ ڈی جی رینجرز کے بیان کی حمایت کرتے ہیں،دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے چاہے ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو