پاکستان
17 جون ، 2015

جدہ: یمن کی صورتحال پر سرتاج عزیز کا او آئی سی میں خطاب

جدہ: یمن کی صورتحال پر سرتاج عزیز کا او آئی سی میں خطاب

جدہ.........پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے مسلم امہ خصوصاً خلیجی ملکوں کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ حرمین شریفین کا تحفظ اور خادم حرمین شریفین کی مکمل حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔ سرتاج عزیز جدہ میں یمن کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد کے مقاصد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان میں یمن کی قانونی حکومت کی بحالی اور صنعا سمیت حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے واپسی شامل ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں اور انتہا پسندی کے خلاف خلیجی ملکوں سے تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح کی ملیشیا کی بغاوت پر عالم اسلام میں شدید تشویش ہے۔

مزید خبریں :