کاروبار
17 جون ، 2015

بلوچستان کا 2 کھرب 43 ارب 52 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا

بلوچستان کا 2 کھرب 43 ارب 52 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا گیا

کوئٹہ.......بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا دو کھرب 43ارب 52کروڑ روپے سے زائد حجم کا خسارے کا بجٹ پیش کردیاگیا۔ بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 54ارب 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کردیاگیاہے۔ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس قائم مقام اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے بجٹ پیش کیا، بجٹ کے اعدادو شمار پیش کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 189ارب،دو کروڑ30لاکھ روپے لگایاگیا ہے۔

مزید خبریں :