کاروبار
12 مئی ، 2012

سربراہ پلاننگ کمیشن ندیم الحق کو تبدیل کیا جائے، نائب صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی … وفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت پاکستان کے نائب صدر شکیل ڈھینگرہ نے کہا ہے کہ پلاننگ کمیشن کے سربراہ ندیم الحق ملک میں صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں انہیں تبدیل کیا جائے۔ کراچی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں شکیل ڈھینگرہ نے کہا ہے کہ ندیم الحق سے کی گئی بات چیت میں انہوں نے صنعت کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے لندن اور امریکا میں فلیٹ خریدیں اور وہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان میں صنعتوں کو کوئی رعایت نہ دی جائے اور اگر صنعتیں ختم ہوئیں تو انہیں کوئی پروا نہیں ہے۔ شکیل ڈھینگرہ کا کہنا تھا کہ پلاننگ کمیشن ایک اہم ادارہ ہے اور اس میں ایسا فرد تعینات کیا جائے جس کی سوچ ملکی مفاد میں ہو۔

مزید خبریں :