19 جون ، 2015
ممبئی........بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دھماکے سے آئے ہے اور ان کی آنے والی نئی ایکشن رو مینٹک بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔اس فلم میں سلمان خان نا صرف ایکشن میں نظر آئیں گے بلکہ ایک پاکستا نی بچی کے محافظ کے روپ میں بھی دکھائی دینگے۔کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پاکستا نی لڑکی کے گر د گھو م رہی ہے جو بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جا تی ہے اور کسی کی مدد کے بغیر اس کا واپس جا نا نا ممکن ہو جاتا ہے۔بجر نگی بھائی جان یعنی سلما ن خان اس بچی کے محافظ بن کر اسے خیر خیریت سے واپس اس کے والدین کے پاس پا کستان پہنچانے کیلئے سر گرم ہو جاتے ہیں ۔اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کرینہ کپور خان اور نواز الدین صدیقی بھی اہم کر دار ادا کر ہے ہیں جسے اس چھوٹی عید پر دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔