دنیا
19 جون ، 2015

ممبئی میں شدید بارشیں ، نظام زندگی درہم برہم

ممبئی میں شدید بارشیں ، نظام زندگی درہم برہم

ممبئی .......بھارت کے شہر ممبئی میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹرین سروس بھی معطل ہو گئی۔ ممبئی میں بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے ہزاروں افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ پٹڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ،جسکی وجہ سےہزاروں ٹرینیں مختلف جگہوں پر رکی ہوئی ہیں اور مسافر پھنس گئے ہیں، بارشوں کے باعث اسکول بھی بند کر دیئے گئے ۔ ممبئی کےکئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور جگہ جگہ ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔محکمہ موسمیات نے اگلے 2 دنوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید خبریں :