دنیا
19 جون ، 2015

سرینگر:حریت کانفرنس کی ریلی سے قبل کرفیو نافذ ،سیدگیلانی گرفتار

سرینگر:حریت کانفرنس کی ریلی سے قبل کرفیو نافذ ،سیدگیلانی گرفتار

سرینگر......مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں حریت کانفرنس کی احتجاجی ریلی سے پہلے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ریلی کی قیادت کرنے والے حریت رہنما سید علی گیلانی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ سوپور میں گزشتہ ماہ بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں 6 شہریوں کے قتل پر حریت کانفرنس نے آج سرینگر سے سوپور تک احتجاجی ریلی کی کال دی ہے۔بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نےشہر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی ہے ،تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔ پولیس نے حریت رہنماؤں میر واعظ عمر فاروق ،محمد اشرف صحرائی، ایاز اکبر اور الطاف احمد شاہ کو گھروں میں جبکہ محمد یاسین ملک ،شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان ، مختار احمد وازہ،ہلال احمد وار اور شاہد الاسلام کو سرینگر کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں نظربند کردیا۔

مزید خبریں :