20 جون ، 2015
کراچی.......کے الیکٹرک کے ترجمان اسامہ قریشی نے کہا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بجلی کی طلب بڑھی ہےاور سسٹم پر لوڈ بڑھا ہے، جیو نیوز سے گفت گو میں انھوں نے کہا کہ فالٹس کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی میں غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ۔جن علاقوں میں فالٹس ہے وہاں بجلی کی فراہمی میں مسئلہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نارتھ ناظم آباد،گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی ،کورنگی کے کچھ علاقے متاثر ہیں۔ شہر میں اس وقت 500میگاواٹ کا شارٹ فال ہے ۔ایک سوال کے جواب ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کل تقریباً 2500 میگاواٹ بجلی دستیاب ہوتی ہے،جس میںکے الیکٹرک 1700میگاواٹ بجلی بنارہی ہے۔ 650میگاواٹ بجلی واپڈا سے اور250میگاواٹ آئی پی پیز سے لے رہے ہیں۔ہمارے کال سینٹرز پرلوڈ کی وجہ سے کچھ شکایات رکارڈ نہیں ہوسکیں،ترجمان کے مطابق ہم بجلی کے ہرشعبے میں بہتری لائے ہیں ۔