پاکستان
20 جون ، 2015

پنڈی، اسلام آباد میں بوندا باندی، کراچی میں گرمی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

پنڈی، اسلام آباد میں بوندا باندی، کراچی میں گرمی کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد.........اسلام آباد اور راولپنڈی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار، دیر اور بنوں میں بھی ہلکی بارش جاری ہے۔ دوسری جانب سندھ کے شہروں سے ٹھنڈی ہوائیں غائب ہوگئیں، جہاں گرمی کا راج ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں گرمی کا 10 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیراورمنگل کو بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 44اعشاریہ8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ درجۂ حرارت سبی میں 48اعشاریہ5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد میں درجہ حرارت 47اعشاریہ5 ،موئن جودڑو، لسبیلہ، بھکر میں 47 اور رحیم یار خان میں درجہ حرارت 46اعشاریہ4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :