پاکستان
12 مئی ، 2012

احتجاج کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی حکومتی بدنیتی کا ثبوت ہے، شہباز شریف

احتجاج کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی حکومتی بدنیتی کا ثبوت ہے، شہباز شریف

لاہور … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں احتجاج کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ میں کمی اور غیر اعلانی بجلی بندش کے خاتمے کا اعلان اْس کی بدنیتی کا کھلا ثبوت ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا وفاقی حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، وفاق نے پنجاب میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع کی تو وہ ایک بار پھر عوام کے ساتھ احتجاج پر نکلیں گے۔ لاہورمیں جنوبی ایشیا کی دِلت کمیونٹی کے اسکالرز سے ملاقات میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہیں، ہندووٴں سمیت تمام اقلیتوں کی بھلائی کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :