پاکستان
12 مئی ، 2012

برمنگھم جلسے میں جیالوں کے درمیان محاذ آرائی کا خدشہ تھا، وزیراعظم گیلانی

برمنگھم جلسے میں جیالوں کے درمیان محاذ آرائی کا خدشہ تھا، وزیراعظم گیلانی

لندن … وزیراعظم گیلانی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کاآج ہونیوالا برمنگھم جلسہ پیپلزپارٹی برطانیہ کے جیالوں کے درمیان محاذ آرائی کے سبب منسوخ کیا گیا ہے۔ لندن میں پارٹی کے رہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اس بات کا امکان تھا کہ جلسہ گاہ میں پیپلزپارٹی کے جیالوں کے درمیان لڑائی شروع ہوجائے گی، 2سوسے زائد پارٹی رہنماوٴں سے اس ملاقات میں وزیراعظم آزاد کشمیر اوربیرسٹرسلطان بھی موجود تھے۔ برمنگھم جلسے کے بارے میں ہائی کمیشن نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ محض اس لئے منسوخ کردیا گیا کہ بہت زیادہ لوگشرکت کرناچاہتے تھے اورجلسہ گاہ میں اتنی جگہ ہی نہیں تھی۔

مزید خبریں :