پاکستان
22 جون ، 2015

کے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ کو بر طرف کیا جائے،علی حسین نقوی

کراچی.......مجلس وحدت مسلمینکے رہنماعلی حسین نقوی نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے توانائی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔گرمی کی شدت میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے200سے زائد افراد کی حلاقت پرد لی افسوس ہے۔ایکبیان میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں ماہ رمضان کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جاتی تھی لیکن موجودہ حکومت نے یہ سہولت بھی چھین لی ہے۔توانائی بحران پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوی طفل تسلی ثابت ہوئے ہیں۔وفاقی اورصوبائی سطح پر کے الیکٹرک انتظامیہ کی طرف سے واضح اعلان کیا گیا تھا کہ ماہ رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی لیکن اس کے باوجودبجلی کی آنکھ مچولی کا وہی سلسلہ جاری ہے۔ عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کے الیکٹرک اور واپڈا کے حکام وزیر اعظم کے احکامات کو کسی کھاتے میں نہیں لکھتے یا پھر وزیر اعظم نے عوام کو بے وقوف بنا رکھا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ کے الیکٹرک کی نا اہلی کے خلاف کاروائی کریں شہرمیں عوام گرمی و لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں ۔دریں اثنا عالم دین اسکالر خطیب مولانا شہنشاہ حسین نقوی کی اہلیا صالحہ نقوی کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ،علی احمر زیدی ، علامہ مختار امامی ،حسن ہاشمی ، علامہ باقر زیدی ،علامہ علی انور جعفر ی،علامہ مبشر حسن ،مولانا صادق جعفر ی،مولا نا احسان دانش،علی حسین نقوی ،عبد اللہ مطہری،ناصر حسینی، حیدر زیدی،آصف صفوی،علی احمر نے معروف عالم دین اسکالرخطیب مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے خصوصی دعا کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں خدا وند کریم انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید خبریں :