پاکستان
23 جون ، 2015

گرمی سےجاں بحق ہونیوالوں کے لئے نائن زیروپرقرآن خوانی

گرمی سےجاں بحق ہونیوالوں کے لئے نائن زیروپرقرآن خوانی

کراچی.......شہرمیںشدیدگرمی کے باعث ہیٹ اسٹروکس سے جاںبحق ہونیو الے سینکڑوںافرادکے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام الطاف حسین کی ہدایت پرمنگل کے روزایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروپربعدنماز عصرقرآن خوانی کی گئی اورمرحومین کی مغفرت،انکے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورسوگوارلواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہارتعزیت کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کیاگیا۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان کے انچارج کہف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی کنورنویدجمیل،عبدالحسیب،عارف خان ایڈووکیٹ، گلفراز خان خٹک، عظیم فاروقی، شبیراحمد قائمی،توصیف خانزادہ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم شعبہ جات کے ارکان، علاقائی سیکٹرزویونٹ کمیٹیوںکے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوںاوراہل محلہ نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔اس موقع پررکن رابطہ کمیٹی عبدالحسیب نے خشوع وخضوع کے ساتھ اجتماعی دعاکرائی جس میںمرحومین کی مغفرت ان کے ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کے لئے دعائوںکے ساتھ کراچی سمیت ملک بھر میںبارشیںکے آغاز،موسم کی خوشگوارتبدیلی اوربیماروںکو شفاء سمیت الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے دعائیںشامل تھیں۔دریں اثنا ڈیر ہ غازی خان پریس کلب میں حالیہ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار محمد اسماعیل کامیاب ہوگئے ۔ جبکہ متحدہ جر نلسٹ ایسوسی ایشن سے تعلق رکھنے والے امیدوار انفارمشن سیکریٹری ڈاکٹر بلال لودھی اور مجلس عاملہ کے امیدوار ظفر اقبال کھوکھر اور عاطف فواد بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے صدر پریس کلب اور ایم کیوایم کے بلا مقابلہ نومنتخب عہدیداران کو قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ دریں اثناء ڈیر ہ غازی خان پر یس کلب کے نومنتخب صدر محمد اسماعیل نے انتخابات میں حمایت کرنے پر الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

مزید خبریں :