13 مئی ، 2012
نئی دہلی…پاکستان میں تو لوڈ شیڈنگ ہونا عام سی بات ہے لیکن اب یہ وبا پڑوسی ملک بھارت بھی پہنچ گئی ہے،جہاں کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ،بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں توگزشتہ دس برسوں کے دوران خطرناک قسم کے پاور شٹ ڈاونز ہو چکے ہیں اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے،اب وہاں کی انتظامیہ نے لوڈ شیڈنگ کا شیڈیول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ریاست کے 142ضلعوں میں 3سے 7گھنٹے جب کہ دیہی علاقوں میں 12گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ مہاراشٹرا کے 94ضلعے بھی اس سے مستثنیٰ نہیں جو پہلے لوڈ شیڈنگ فری تھے۔