پاکستان
24 جون ، 2015

ارکان رابطہ کمیٹی کا خدمت خلق فائونڈیشن کے ریلیف کیمپوںکادورہ

ارکان رابطہ کمیٹی کا خدمت خلق فائونڈیشن کے ریلیف کیمپوںکادورہ

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدحیدرعباس رضوی اوروسیم اخترنے وفدکے ہمراہ قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فائونڈیشن کے تحت شہر کے مختلف علاقوںمیںقائم کیے گئے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپوںکادورہ کیااورمتاثرہ شہریوںکوطبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔اس موقع پرخدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام دس مقامات پرہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرقائم کردیئے گئے ہیںجن میںتاج محل بینکوئٹ نارتھ کراچی،فور کےچورنگی،CMAلان نزدکمپری ہینسو اسکول فیڈرل بی ایریا، روشن لان سرجانی ٹائون،برائٹ گروم لان گلستان جوہر،بہادر آباد لان، نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس دستگیر،خورشیدبیگم سینٹرپاک کالونی،خورشیدبیگم ڈسپنسری اورنگ آباد،خداکی بستی اسپتال سرجانی ٹائون میںشدیدگرمی کے متاثرین بزرگ،خواتین،نوجوان،بچے اوربچیوںکی بڑی تعدادکوہنگامی بنیادوں پر طبّی امدادوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوںمیں30سے زائد خدمت خلق فائونڈیشن کی ایمبولینس سروس کے ذریعے رضاکاراوآرایس،منرل واٹر اوردیگرطبّی سہولیات کی فراہمی پرمامورہیں۔ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس کے دورے کے موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان نے امدادی سرگرمیوںکاجائزہ لیا اورفرداًفرداًمتاثرین سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اورانہیںخدمت خلق فائونڈیشن کی جانب سے ہرممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرمتاثرین نے بروقت طبّی سہولیات کی فراہمی پرالطاف حسین اورخدمت خلق فائونڈیشن کاتہہ دل سے شکریہ اداکیااورکہاکہایسے حالات میںحکومت کا رویہ مایوس کن ہے۔1200سے زائد اموات ہوچکی ہیںتاہم سندھ حکومت کہیںنہیں دکھائی دے رہی ہے۔

مزید خبریں :