کھیل
25 جون ، 2015

کولمبوٹیسٹ:پاکستان 138رنز پرآئوٹ،کوشل کی 5 وکٹیں

کولمبوٹیسٹ:پاکستان 138رنز پرآئوٹ،کوشل کی 5 وکٹیں

کولمبو......کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں138رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمد حفیظ 42رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،تھریندو کوشل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔کولمبو میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،صرف 5کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد ایک رن بناکر پولین لوٹ گئے،اظہر علی 26رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔کھانے کے وقفے پرمحمد حفیظ31اور یونس خان 2رنزپر ناٹ آئوٹ تھے۔ کھیل کے دوسرے سیشن میں بھی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور یونس خان اپنے 100ویں ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 6رنز ہی بناسکے۔کپتان مصباح الحق محض 7رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اسد شفیق اور سرفراز احمد بالترتیب 2اور 14رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ذوالفقار بابر5رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔یاسر شاہ نے 15رنز کی اننگز کھیلی۔ یوں پوری ٹیم 42اعشاریہ 5اوورز میں 138رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔تھریندو کوشل نے 5،دھمیکا پرساد نے3اور دشمانتھاچمیرانے ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :