25 جون ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے قانون نافذ کرنے والوںکی جانب سے نائن زیروپرایم کیوایم کے جنرل ورکرزاجلاس میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوںاورہمدردوںکوہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ آج نائن زیروپرجنرل ورکرزاجلاس ہے جس کااعلان گزشتہ روز کیاگیا جومیڈیاپرنشرہوچکاہے لیکن آج نائن زیروکے اطراف تمام راستوںپرگاڑیوںکی اسنیپ چیکنگ کے نام پررکاوٹیں کھڑی کرکے آنے جانے لوگوںکوروکااور ہراساںکیا جارہا ہے تاکہ لوگوںکونائن زیروآنے سے روکاجائے ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ اجلاس کرناہماراسیاسی وجمہوری حق ہے اوراسے روکنااوراس کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنا سراسرغیرقانونی،غیرآئینی اور،غیرجمہوری ہے۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف،وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورصوبائی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیاکہ اسنیپ چیکنگ کے نام پرلوگوںکونائن زیروآنے سے روکنے اور ہراساں کرنے کاعمل بندکیاجائے ۔