کھیل
26 جون ، 2015

بیلجیم :ورلڈ ہاکی لیگ میں پاک بھارت مقابلہ شروع

بیلجیم :ورلڈ ہاکی لیگ میں پاک بھارت  مقابلہ شروع

برسلز.......افضل ندیم ڈوگر.......بیلجیئم میں ہونے والی ہاکی ورلڈ لیگ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین اہم میچ برسلز کے براست چات گراؤنڈ پر شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان یا بھارت میں سے جو بھی ٹیم اس بڑے مقابلے کی فاتح بنے گی اس کیلئے سیمی فائنل کی راہ آسان ہوجائے گی۔ ہاکی ورلڈ لیگ کے ایونٹ کا یہ میچ بیلجیئم کے انٹیراپ گرائونڈ پر مقامی وقت شام 4بجے اور پاکستانی وقت شام 7 بجے شروع ہوا ۔ روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے اس مقابلے کو دیکھنے کے لئے پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی بھی بڑی تعداد گراؤنڈ پہنچ چکی ہے ۔ اس میچ میں اگر گرین شرٹس کو فتح ملتی ہے تو وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیگی۔ پاکستان پہلے دو لیگ میچوں میں ایک میں فاتح رہا اور ایک میں شکست سے دوچار ہوا ہےجبکہ بھارت نے اپنے دونوں میچز جیتے ہیں۔ لیکن ٹیم پاکستان کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ اس نے بھارت کو اس کی سرزمین پر ہی آخری مقابلے میں شکست سے دوچار کیاتھا۔ اس میچ میں پاکستان کی طرف سے گول کیپر عمران بٹ، محمد عرفان، محمد عمران شکیل بٹ، محمد عمر بھٹہ، محمد راشد، شفقت رسول، علی شان، محمد رضوان اور محمد دلبر کھیل رہے ہیں۔

مزید خبریں :