کھیل
26 جون ، 2015

ورلڈ ہاکی لیگ :پاک بھارت میچ دو دو گول سے برابر

ورلڈ ہاکی لیگ :پاک بھارت میچ دو دو گول سے برابر

برسلز......افضل ندیم ڈوگر......ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔ پاکستان نے لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ تو بنالی لیکن اولمپکس میں کوالفائی کرنے کے لئے پاکستان کو ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچنا ہوگا۔ بیلجیئم کے شہر اینٹو برگ میں روائتی حریفوں کے درمیان زبرست ہاکی دیکھنے میں آئی۔ پہلے کوارٹر میں رمن دیپ نے گول کرکے بھارت کو برتری دلوادی۔ اس گول کے بعد میچ مزید تیز ہوگیا۔ ہاکیاں بھی چلیں کچھ گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی۔ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کو پینلٹی اسٹروک ملا اور کپتان محمد عمران نے گول برابر کردیا۔ میچ کے تیسرے کوارٹر میں محمد عمران نے پینلٹی کارنر پر ایک اور گول کرکے دو ایک کی برتری حاصل کرلی، لیکن صرف دو منٹ بعد رمن دیپ نے گول برابر کردیا۔ آخری کوارٹر میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔ پاکستان نے ورلڈ ہاکی لیگ کے کوارٹرفائنل میں جگہ تو بنالی لیکن ولمپکس میں کوالیفائی کرنے کے لئے پاکستان کو ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچنا لازمی ہوگا ۔

مزید خبریں :