دنیا
28 جون ، 2015

یونانی پارلیمینٹ نے بیل آؤٹ پیکج پر ریفرنڈم کی منظوری دے دی

یونانی پارلیمینٹ نے بیل آؤٹ پیکج پر ریفرنڈم کی منظوری دے دی

روم......یونانی پارلیمینٹ نے بیل آؤٹ پیکج پر ملک میں ریفرنڈم کروانے کی منظوری دے دی ہے ۔یونان کے وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ دیوالیہ سے بچنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے رکھی گئیں شرائط کو ماننے کے بارے میں ملک میں پانچ جولائی کو ریفرنڈم کرائیں گے۔ پارلیمنٹ میں 300 میں سے 179 ارکان نے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیا۔ مالی بحران کے شکار یونان کو 2012 میں آئی ایم ایف اور یورپی یونین کی جانب سے بیل آؤٹ پیکیج دیا گیا تھا۔ یونان کو عالمی مالیاتی اداروں اور مشترکہ کرنسی یورو کے رکن ملکوں سے تقریباً سوا سات ارب یورو کے ہنگامی قرض کی ضرورت ہے۔ اگر جون کے اختتام سے پہلے یہ قرض نہ ملا تو یونان ڈیڑھ ارب یورو سے زیادہ مالیت کے پرانے قرض عالمی مالیاتی اداروں کو واپس ادا نہیں کر پائے گا۔ قرض کی ادائیگی میں ناکامی کا مطلب دیوالیا پن ہو گا جس کے باعث یونان کو مشترکہ کرنسی سے خارج کر دیا جائے گا جو یورپی یونین سے اخراج کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف نے حکومتی اقدام پر کڑی تنقید کی ہے۔

مزید خبریں :