28 جون ، 2015
تیونس......تیونس میں گن مین کی فائرنگ سے تقریبا ًانتالیس افراد کی ہلاکت کے بعد سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واپسی کے لیے مقامی ائیرپورٹ پر سیاحوں کا رش لگ گیا۔ تیونیسین ریزورٹ پر چھٹیاں گذارنے کے لیے آنے والے کئی سیاح اس حملے کے بعد سخت خوف زدہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے گھر پہنچنا چاہتے ہیں۔ کیوں کہ گن مین کے حملے کے بعد وہ اچھا محسوس نہیں کر رہے۔ کچھ سیاح اس حملے کے گواہ بھی ہیں، جنہوں نے فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے حملے میں پندرہ برطانوی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ریزورٹ میں آئے سیاحوں کا کہنا ہے کہ اس حملے کا ایسا بوجھ ہے جو برداشت سے باہر ہے اور حملہ اتنا بھیانک تھا کہ وہ اب اپنی ویکیشنز کو جاری نہیں رکھ سکتے۔