کھیل
29 جون ، 2015

کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرادیا

کولمبو ٹیسٹ:سری لنکا نے پاکستان کو7وکٹوں سے ہرادیا

کولمبو.......کولمبو ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7وکٹوں سے بآسانی شکست دے سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔کولمبو میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا نے 153رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا،پاکستان کو 49کے اسکور پر پہلی کامیابی ملی، جب وتھاناگے 34رنز بناکر ذوالفقار بابر کی گیند پر حفیظ کو کیچ دے بیٹھے،سنگاکارا بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کا شکار بنے۔ کرونا رتنے اور میتھیوز نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 72رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح سے قریب کردیا۔کرونا رتنے 50رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔میتھیوز 43اور تھریمانے 16رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔یاسر شاہ نے 2جبکہ ذوالفقار بابر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز ایک ، ایک سے برابر ہوگئی ہے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3جولائی سے پالے کیلے میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :