13 مئی ، 2012
ساہیوال…مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کیا تو بات گیلانی کے استعفے تک نہیں رہے گی،زرداری اور کئی دوسروں کو بھی جانا پڑے گا۔ساہیوال کے جوگی چوک میں احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کا مینڈیٹ ختم ہو چکا ہے ، گیلانی کا استعفیٰ نہ آیا تو برائی کی جڑ زرداری کو بھی اکھاڑ پھینکیں گے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سونامی سمندر میں غرق ہو چکی ، وہ اپوزیشن میں ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں تو حکومت کو گرانے کیلئے مسلم لیگ ن کے ساتھ سڑکوں پر آئیں،سعد رفیق نے کہا کہ ان کی پارٹی نئے صوبوں کے حق میں ہے لیکن زبان ، نسل یاکسی وڈیرے کو وزیراعلیٰ یا گورنر بنوانے کی خواہش پر صوبے نہیں بننے دینگے،جلسے سے ڈپٹی اسپیکر رانا مشہود ، صوبائی وزیر ملک ندیم کامران نے بھی خطاب کیا ۔