13 مئی ، 2012
حیدر آباد…مسلم لیگ ن کی راہنما ماروی میمن نے حیدرآباد میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران حکومت مخالف تحریک سمیت انتخابی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حیدرآباد میں ترقی پسند ہاوٴس قاسم آباد میں ملاقات کے بعد ماروی میمن اور ڈاکٹر قادر مگسی نے میڈیا سے گفت گو بھی کی،ماروی میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور قوم پرست جماعتیں ہی سندھ کو خوشحالی کی طرف لے جاسکتے ہیں،ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ سندھ میں غیرمقامی افراد کی آمد کو روکنے، تقسیم سندھ، پانی کی منصفانہ تقسیم اور لندن اے پی سی کے تحت ایم کیو ایم سے اتحاد نہ کرنے سمیت انکے دیگر مطالبات پر غور کیا گیا تو مسلم لیگ ن سے انتخابی اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔