30 جون ، 2015
کابل...........افغانستان میں نیٹو کے قافلے اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت کابل میں غیر ملکیوں کے قافلے کو امریکی سفارتخانے سے 5 سو میٹر کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا، خودکش حملہ آور نے قافلے کی گاڑیوں سے اپنی کار ٹکرادی۔ حملے میں 4 افراد ہلاک اور 3 بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی فضائیہ کے مطابق حملے میں اتحادی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اس سے قبل ہلمند صوبے میں خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک لشکرگاہ پولیس ہیڈکوارٹر کے گیٹ سے ٹکرا دیا، حملے میں دو شہری ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوئے، غیرملکی قافلے پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔