کاروبار
01 جولائی ، 2015

پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کے لیے عیدی آفر متعارف

کراچی ......پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈنے لینڈلائن صارفین کے لیے عیدی آفر متعارف کرا دی ہے۔ اس آفر کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کو دو نئی ہنڈا سٹی کاریں اور دس موٹر سائیکلز دے رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے عیدی آفر پی ٹی سی ایل صارفین کی جانب سے لینڈ لائن سروسز کے انتخاب اور پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز پر مسلسل اعتماد پر اظہار تشکر کی ایک کڑی ہے ۔کاریں اور موٹر سائیکلز یکم جولائی اور چودہ جولائی2015 کو ہونے والےلکی ڈراز میں دیے جائیں گے۔ عیدی آفر تمام ایکٹو لینڈلائن، براڈبیند اور سمارٹ ٹی وی صارفین کے لیے دستیاب ہے۔صارفین اپنے لینڈلائن کا موجودہ بل مقررہ تاریخ سے پہلے جمع کروا کےلکی ڈرا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل وائر لائن بزنس،آصف انعام، کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی سی ایل میں تمام طبقات کی ضروریات کے مطابق بہترین وائس اور ڈیٹا کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ عیدی آفر اپنے لینڈ لائن صارفین کی جانب سے پی ٹی سی ایل کی سروسز پر اعتماد کا شکریہ ادا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔

مزید خبریں :