پاکستان
14 مئی ، 2012

خیبر ایجنسی : سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ،8شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی : سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ،8شدت پسند ہلاک

خیبر ایجنسی…خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں آٹھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں امن لشکر کے 4 رضا کار زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں پیش قدمی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ ہوئی۔جھڑپ میں آٹھ شدت پسند مارے گئے جبکہ دیگر شدت پسند فرار ہوگئے۔ادھر مہمند ایجنسی کی تحصیل خویزئی میں شدت پسندوں نے لیویز اور امن لشکر کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔فائرنگ کے تبادلے میں امن لشکر کے چار رضا کار زخمی ہوگئے۔۔امن لشکر اور لیویز فورسز کی جوابی فائرنگ سے شدت پسند فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :