دنیا
04 جولائی ، 2015

فلوریڈا: عدالت میں فلم کامنظر:ڈکیت،جج کا ہم جماعت نکلا

فلوریڈا: عدالت میں فلم کامنظر:ڈکیت،جج کا ہم جماعت نکلا

فلوریڈا.....امریکی عدالت کی کارروائی اس وقت ڈرامائی صورتحال اختیارکرگئی،جب جج نے ملزم سے صرف یہ سوال پوچھاکہ کیامڈل اسکول میں تعلیم کیلئے وہ Nautilus گیا تھا ۔یہ سنتےہی مجرم کےچہرے پرمسکراہٹ پھیلی اورپھر وہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا۔یہ ڈرامائی سین فلو ریڈا کی عدالت میں ہوا۔جج نے کٹہرےمیں کھڑےمجرم سےاسکےاسکول کاپوچھاتو مجرم نے پہچان لیا کہ جوجج اسکول میں اسکی کلاس فیلو تھی۔جج Mindy Grazer نے کہا کہ وہ پہلےروزہی سےاس الجھن میں مبتلاتھی کہ آخراسکے بہترین کلاس فیلوکوکیاہوگیاکہ وہ ڈکیتی کےالزام میں کٹہرےمیں کھڑاہے۔ جج نے بچپن کادوریادکرتےاورآنسووں پرقابوپاتے ہوئے کہاکہ جوآج کٹہرےمیں ہے وہ اپنے دورمیں اسکول کابہترین لڑکاتھا۔اور وہ خوداسکےساتھ فٹبال کھیلاکرتی تھی۔49 برس کےبوتھ کومخاطب کرتےہوئے جج نے کہا کہ کتنےافسوس کی بات ہےکہ ہم بوڑھےہوگئے ہیں۔بہترین دوست کوکٹہرےمیں دیکھ کردکھ ظاہرکرتےہوئےجج نےتوقع ظاہرکی کہ مجرم اب قانون کی زندگی گزارےگا۔اپنےحال پرنادم بوتھ دونوں ہاتھوں سےسرتھامےآنسوبہاتارہا۔بوتھ کوڈکیتی اورفرارکےجرم میں 45ہزار ڈالر زر ضمانت جمع کراناہوگی۔

مزید خبریں :