04 جولائی ، 2015
ممبئی ......سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ، بجرنگی بھائی جان کی پروموشن میں مصروف ہیں، فلم میں ایک عید سانگ بھی ہے۔ممبئی میں بجرنگی بھائی جان کے نئے گانے کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں اداکار سلمان خان، فلم کے ڈائریکٹر، کبیر خان، گلوکار میکا سنگھ، موسیقار پریتم بھی شریک تھے۔فلم کا گانا عید کیلئے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ گانے کے 2 ورژن ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جان عید کے موقع پر دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔