04 جولائی ، 2015
دمشق ......شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کی ایک مسجد میں ہونیوالے بم دھماکے میں القاعدہ سے منسلک تنظیم النصرہ فرنٹ کے کم از کم 25 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ افطار کیلئے مسجد میں جمع ہو رہے تھے۔ دھماکے کی وجوہات کا علم ابھی تک نہیں ہو سکا ہے۔ تنظیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ سالم نامی مسجد میں ہونیوالے دھماکے میں النصرہ فرنٹ کے ایک غیر شامی سینئر رکن کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اریحا شہر میں درجنوں دوسرے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اریحا شہر صوبہ ادلب میں حکومت کا آخری مضبوط گڑھ تھا جسے مئی میں باغیوں نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔