14 مئی ، 2012
اسلام آباد… مئی کے مہینے مہنگائی کا سورج بھی پوری آب و تاب سے عوام کو جھلسا رہا ہے ،گزشتہ سال کے مقابلے کیلے کی قیمت میں 65 فیصد ، جبکہ ٹماٹر اور پیاز تقریبا 40 فیصد مہنگے ہوئے حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کیلے کی ملک بھر میں اوسط قیمت 95 روپے پر درجن ، جبکہ سخت گرمی کے باوجود انڈوں کی فی درجن قیمت 36 فیصد اضافے کے ساتھ 83 روپے فی درجن کی سطح پر آگئی۔دوسری طرف ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی فی کلو اوسط قیمت 24 روپے کی سطح پر آگئی۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت خود مہنگائی کے اعداد وشمار تو ہر ہفتے جاری کرتی ہے اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بیش بہا اضافے کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔