14 مئی ، 2012
کراچی…آئندہ مالی سال کی بجٹ توقعات اور ملک کے اندرونی و بیرونی حالات کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 91 روپے 80 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر حاجی ہاروں نے جیو نیوز کو بتایا کہ ہرسال بجٹ اعلانات سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاو دیکھا جاتا ہے لیکن ملکی تاریخ میں اب تک بجٹ اعلانات کا ڈالر کی قدر پر کوئی براہ راست تعلق نہیں دیکھا گیا۔حاجی ہارون نے مزید بتایا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں تناو سے بھی ڈالر کی قدر میں اضافے دیکھا گیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کا فرق تقریبا 1 روپے کے قریب پہنچ چکاہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 91 روپے 80 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔