پاکستان
14 مئی ، 2012

نوشہرہ:77سالہ شخص کے پاس 50سال بعد بیٹے کی پیدائش

نوشہرہ:77سالہ شخص کے پاس 50سال بعد بیٹے کی پیدائش

نوشہرہ …نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں 77 سالہ شخص کے گھر پچاس سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔نئے مہمان کی خوب خاطرتواضع کی جارہی ہے۔میاں عیسی سے تعلق رکھنے والا بابا عبد الصمد پچاس سال سے اولاد کے لئے دعاگو تھا۔اولاد کی نعمت کے لئے اس نے دوسری شادی بھی کی۔ لیکن دوسری شادی کے بعدبھی پچیس سال تک اس کے ہاں اولاد نہ ہوئی۔اوراب اللہ تعالی نے عبد الصمد بابا کی سن لی اور ستتر سال کی عمر میں اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی توخاندان بھر کی خوشی دیدنی تھی۔بابا عبد الصمد کا کہناہے کہستتر سال کی عمر میں میرا بیٹا پیدا ہوا میں بہت خوش ہوں۔پچاس سالوں سے اولاد سے محروم بابا عبدالصمد کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر پورے خاندان میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔بچے کا نام عبدالاحدرکھا گیاہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ،ڈی ایچ کیو اسپتال ، نوشہرہ، ڈاکٹر اکبر خاکسار کے مطابقطبی ماہرین اس عمر میں بھی ولادت کو ممکن قراردیتے ہیں ۔

مزید خبریں :