06 جولائی ، 2015
راولپنڈی........ماڈل ایان علی کی ریمپ واک دیکھنے والے اب کورٹ واک دیکھ کر ہی انہیں سراہتے ہیں،12پیشیوں پر 12انداز۔یہ کوئی عام ملزمہ نہیں، یہ ہیں سپر ماڈل ایان علی، ریمپ پرواک نہیں ہوسکتی تو کیا ہوا، عدالت تک واک کرنے کا آپشن توہے، اس میں ہی سارے فیشن کیوں نہ اپنالیے جائیں، بس تو پھر کیا، ہو گیاشروع فیشن شو، ایان علی کی پہلی پیشی ہوئی 14مارچ کو، ڈارک بلو جیکٹ، بلیک پینٹ پہنی تھیں اورہوڈ سے چہرہ ڈھکا ہوا تھا،ہوڈی کے اندر لائٹ بلیو کیپ اور ایک طرف بال تھے،پھر 16مارچ کو عدالت آئیں،دوسری پیشی پر جانے ایان نے کیا سوچا،سر تا پا کالے برقعے میں ملبوس ایان نے چہرے کا دیدار کسی کو نہ کرایا،لیکن 11اپریل کو تیسری بار عدالت روشن چہرے کے ساتھ آئیں، کالی شال پرسنہری زلفیں چمکتی رہیں، اس بار چہرے پر میک اپ بھی تھا اور بالوں کا اسٹائل بھی الگ تھا، آڑی مانگ،شانوں اور گردن پر پھیلی زلفیں اور کالی شال سے خود کو لپیٹا ہوا تھا۔ 24اپریل کی چوتھی پیشی پر کھلا کھلا سا گلابی رنگ کا شلوارقمیض پہنا،دوپٹے کے ساتھ، سیدھ مانگ نکالی،اور اسٹریٹ بال کھلے چھوڑ دیے۔ 28اپریل کو ماڈل ایان علی پانچویں بار عدالت میں پیشی کے لیے آئیں تو گرمی کی مناسبت سے سفید رنگ کا انتخاب کیا، روایتی لڑکی کی طرح شلوار قمیض،گلے میں سفید دوپٹہ، آڑی مانگ کا جوڑا بنایا،اور سائڈ سے نکلتی لٹ کو انگلیوں میں دبائی رہیں، کانوں میں میچنگ کے ٹاپس پہنےاور تو اور اس بار جوڑے کے نیچے گردن پر ٹیٹو بھی دکھا۔ چھٹی بار ایان 8مئی کو عدالت آئیں، اس بار کا میک اپ،ہئیر اسٹائل اور ڈریسنگ،سب ہٹ کر تھا، تیار ہوتے وقت شاید ایان کے تصور میں ریمپ واک تھی،تبھی تو اونچی آڑی مانگ کی پونی ٹیل بنائی، بلیک شرٹ اور بلیک پینٹ کے ساتھ بلیک دوپٹہ بھی ڈالا۔ 18مئی کو ساتویں بار عدالت آئیں تو ایان کا انداززرا کیژول تھا، دونوں ہاتھ جیبوں میں، بلیک شرٹ، بلیک پینٹ اور ہوڈی والی فلورل جیکٹ پہن رکھی تھی۔ آٹھویں بار پہلی جون کو عدالت آئیں تو میک اپ تو چہرے پر تھا پر انداز وہی کیژول، بلیک پینٹ، ڈارک بلیو ہوڈی والی جیکٹ، ہاتھ میں گھڑی اور سائیڈ میں بال۔ 15جون کو دسویں بار پیشی آئیں تو گورے مکھڑے پر کالے گلاسز، بلیک جیکٹ، فون پینٹ اور دونوں طرف شانوں پر بال تھے، حیرانی میں سب اس وقت مبتلا ہوئے جب ماڈل نے ڈریس رپیٹ کرلیا اور 29جون کو گیارہویں پیشی پر انہوں نے وہی ڈریس پہنا جو 15جون کو اپنی دسویں پیشی پر پہنا تھا،فرق یہ تھا کہ اس بار کالا چشمہ نہیں لگایا، لیکن لگتا ہے اب ایان عدالت آ آ کر تھک چکی ہیں، اب فیشن شو میں تو ہر بار کچھ نہ کچھ نیا ہوتا ہے، لیکن یہاں تو وہی عدالت، وہی جج اور وہی میڈیا، بس اسی لیے بارہویں پیشی پر 6جولائی کو آج عدالت آئیں تو ایان نے پہنی، وہی کئی بار پہنی ہوئی بلیو جیکٹ، بلیک پینٹ، وہی پرانا انداز، مگر ہاں اس بار بھی ان کی ٹی شرٹ نئی سی تھی۔