پاکستان
14 مئی ، 2012

ایوان صدرمیں ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت کا اجلاس

ایوان صدرمیں ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت کا اجلاس

اسلام آباد…ایوان صدر اسلام آباد میں ملک کی اعلی ترین سیاسی اور فوجی قیادت کا اجلاس ، جاری ہے ، اس میں پاک امریکا تعلقات اور نیٹو کے بند سپلائی روٹ سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی مشترکا صدارت میں ہونے والی اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، دفاع، خارجہ، داخلہ اور خزانہ امور کے وفاقی وزراء اور متعلقہ وفاقی سیکریٹریز بھی شریک ہوئے ہیں ، نیٹو کی بند سپلائی روٹ سے متعلق غور کیلئے وفاقی کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس کل ہورہا ہے ، اس سے پہلے ہونے والے آج کے اجلاس میں پاک امریکا تعلقات کیلئے ملک کی خارجہ پالیسی پر پارلیمانی گائیڈ لائنز کی سفارشات کو مدنظر رکھ کر غور کیا جارہا ہے، امریکا اور نیٹو کی جانب سے افغانستان کیلئے معطل سپلائی روٹ کو بحال کرانے کیلئے پاکستان پر شدید دباوٴ ڈالا جارہا ہے، حالیہ دنوں میں حکومت پاکستان بھی اعلان کرچکی ہے کہ 48 ملکوں کے اتحاد نیٹو سے تصادم مول نہیں لیا جاسکتا اور نیٹو کاروٹ غیر معینہ مدت تک بند نہیں رکھا جاسکتا ۔

مزید خبریں :