پاکستان
14 مئی ، 2012

حکومت کے پاس قومی مفاد میں فیصلہ کرنے کا وژن ہی نہیں، شاہ محمودقریشی

حکومت کے پاس قومی مفاد میں فیصلہ کرنے کا وژن ہی نہیں، شاہ محمودقریشی

لاہور…تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت کے پاس وژن ہی نہیں کہ وہ کوئی بھی فیصلہ قومی مفاد میں کر سکے۔نیٹو سپلائی کے حوالے سے پارلیمنٹ کے فیصلے کو اہمیت دی جانی چاہیے۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کونسل کو ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے جو قوم کی اُمنگوں کے خلاف ہو۔شاہ محمود قریشی کاکہناتھاکہ وہ اس مسئلے پر تحریک انصاف کو قومی کانفرنس بلانے کی تجویزدیں گے،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ واشنگٹن سمجھتا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کوئی سیاسی قوت یا حکومت مضبوط نہیں،یہی وجہ ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں کھچاوٴ پیدا ہو گیاہے۔امریکا اس بات پر بھی حیران ہے کہ سرکاری سفیر تو شیری رحمان ہیں لیکن حسین حقانی صدر مملکت سے قربت کا عندیہ دے رہے ہیں جس کا مقصدیہ ہے کہ ڈیل اس سے کی جائے۔

مزید خبریں :