09 جولائی ، 2015
کراچی ......کراچی میں یوم علی کےموقع پرشہربھرکی سیکیورٹی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی کیلئے 11 ہزارپولیس اہلکارتعینات کیے گئے ہیں جبکہ جلوس کے راستے میںبلندعمارتوں پرپولیس کے ماہرنشانہ باز بھی تعینات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلوس کےمرکزی راستےبم ڈسپوزل اسکواڈ سےکلیئرکرائے جائیں گے۔جلوس شاہ خراسا ں نمائش سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا ، حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔دریں اثناءملتان میںامام بارگاہ کاشانہ حیدریہ چاہ بوہڑ والا سے یوم علی کامرکزی جلوس برآمدہوگیا ،اس موقع پر سیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔دوسری جانب لاہور میںیوم علی کامرکزی جلوس مبارک حویلی اندرون موچی گیٹ سے کچھ دیر بعدبرآمدہوگا،جلوس مقررہ راستوں سےہوتا ہواشام کوکربلاگامےشاہ پہنچ کراختتام پذیرہوگا، جلوس کے راستے پرسیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کی سیکیورٹی پر7 ہزار سےزائد پولیس اہلکارتعینات ہیں اوررینجرز کی 2کمپنیاں اورایلیٹ فورس کوئیک رسپانس کےطور پرگشت کریں گی جبکہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔