کاروبار
14 مئی ، 2012

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

کراچی…سونے کے زیورات کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کے لیے خوش خبری ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے بعد سونے کی مقامی مارکیٹ میں بھی 500 روپے فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق، آج مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت 550 روپے کمی کے بعد 54 ہزار 550 روپے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 471 روپے کم ہوکر 46 ہزار 757 روپے ہوگئی ہے۔ہارون چاندکے مطابق،قیمتوں میں کمی کے بعد سونے کی خریداری میں لوگوں کی جو دلچسپی ماند پڑ گئی تھی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہونے والی کمی کے بعد، خصوصاً خواتین کی سونے کے زیورات کی خریداری میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔ ادھر عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 20 ڈالر 30 سینٹس کمی کے بعد 1ہزار 563ڈالر70 سینٹس فی اونس کی سطح پرٹریڈ ہوتی دیکھی گئی۔

مزید خبریں :