پاکستان
10 جولائی ، 2015

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جنوبی افریقا کا دو روزہ دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جنوبی افریقا کا دو روزہ دورہ

راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقا کے دو روزہ دورے میں میزبان ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری بیان کے مطا بق جنرل راحیل شریف نے اپنے جنوبی افریقی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل وی آر مے سونڈو کی دعوت پر 6سے 8جولائی تک جنوبی افریقا کا دورہ کیا۔ آرمی ہیڈکوارٹرز میں جنرل مے سونڈو نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں آرمی چیفس نے دو طرفہ دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل مے سونڈو نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جنرل راحیل شریف نے ساؤتھ افریقن نیشنل ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل سولی سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ساؤتھ افریقن ڈیفنس کالج اور انسٹی ٹیوٹ فار سیکیورٹی اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے خطے میں سلامتی کی صورت حال اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بریفنگ دی۔

مزید خبریں :