14 مئی ، 2012
کراچی … کراچی کی مقامی عدالت نے شیرشاہ پل گرنے کے کیس میں سابق ڈپٹی چیئرمین این ایچ اے سمیت 7 ملزمان کو بری کردیا۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج غربی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے عدم ثبوت پر 7 ملزمان کو بری کردیا،بری ہونے والے ملزمان میں سابق ڈپٹی چیئرمین این ایچ اے چوہدری الطاف سمیت خالد مرزا، ظہیر مرزا، نوید مرزا، نجم الحسن اور فرخ جاوید شامل ہیں جبکہ اس مقدمے میں عدالت ملزم یوسف بارک زئی کو پہلے ہی بری کرچکی ہے۔