10 جولائی ، 2015
کوئٹہ ......کوئٹہ میں نماز جمعہ کی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں 12 سو سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ اور اس کے اطراف میں جمعہ کی منا سبت سے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ ہے پولیس کے 12 سو اہلکار ناکہ جا ت ، پٹرولنگ،حساس مقامات پر تعینات ہیں جبکہ بازاروں اور اہم مقا ما ت پر سادہ کپڑوں میں بھی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ پولیس کے مطا بق فرنٹئیرکور،بلوچستان کانسٹیبلری، اور دیگر قا نون نافذ کرنے والے ادار ے بھی سیکیورٹی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں شہر کے داخلی اور خارجی را ستوں پر بھی چیکننگ کا سلسلسہ سخت کر دیا گیا ہے جبکہ نماز جمعہ کیلئے حسا س مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازیوں کو واک تھرو گیٹس اور اسکینر ز سے گزار کر نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔