10 جولائی ، 2015
کراچی ......سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ ہماری ہمدردیاں ملازمین کےساتھ ہیں لیکن یہ دیکھناہوگا کہ رقم کیسے کمائی گئی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ایگزیکٹ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اقبال کلہوڑ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی۔سماعت کے دوران ریمارکس میں جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ملازمین کےساتھ ہیں لیکن یہ دیکھناہوگا کہ رقم کیسے کمائی گئی ہے، آج کی سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے 4 وکلا نے وکالت نامے عدالت میں جمع کرائے اور جواب داخل کرنے کیلئے مہلت طلب کی۔ فاضل عدالت نے ایف آئی اے کے وکلا کو مہلت دیتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔