پاکستان
10 جولائی ، 2015

ڈیرہ اسمعیل خان: کمسن شہیر کی زندگی برین ٹیومر نے اجیرن کردی

ڈیرہ اسمعیل خان: کمسن شہیر کی زندگی برین ٹیومر نے اجیرن کردی

ڈیرہ اسمعیل خان.......ڈیرہ اسمعیل خان کے کمسن شہیر کی زندگی برین ٹیومر نے اجیرن کردی۔ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ علاج پاکستان میں ممکن نہیں جبکہ والدین کے پاس علاج کیلئے پیسے نہیں۔ اولادوالدین کی زندگی میں ان کی خو شی اور شادما نی کا با عث بنتی ہے، مگر بعض اوقا ت اولاد امتحان بھی بن جا تی ہےڈیرہ اسما عیل خان کا ایک گھرانہ اکلو تے بیٹے کی بیما ری کے با عث ایسے ہی امتحان اورکرب سے گزررہا ہے ۔7 سالہ ننھی سی جان محمد شہیرکی یہ آہ و فغاں ،درد کی شدت بیاں کر رہی ہیں،تکلیف کے مدوار کی پکار کر رہی ہے،کسی مسیحا کی مسیحائی طلب کر رہی ہے،جو بھی ہے نہ صرف والد ،والدہ،چھو ٹی بہن ،دادااور خود محمد شہیر سمیت ہرسننے اور دیکھنے والے کیلئے نا قابل برداشت امتحان ہے۔جس سے منہ مو ڑا جا سکتا ہے نہ آنکھیں اور کا ن بند کئے جا سکتے ہیں ۔نو ما ہ قبل شہیر چاک و چو بند ہو نہا ر،اسکول پڑھتا اور قرآن حفظ کر رہا تھاکہ اچانک جان لیوا بر ین ٹیو مر کی نشاندہی ہو ئی ، درست اور مکمل علاج نہ ہو نے کے باعث آنکھیں با ہر آگئیں اورمنہ کھل گیا ۔ والدین کی خو شیوں ، شادما نیوں کا سبب بننے والا،تکلیف اور آزمائش کا نہ ختم ہو نے والا سلسلہ بن گیا۔ 3 ما ہ میں اس کو 25 شعاعیں لگا ئی گئیں،پیمز میں جب ڈاکٹر نے دیکھا تو اس نے کہا کہ جہاں اس کا ٹیو مر تھاوہاں اسے شعاع لگی بھی نہیں،تو انہوں نے بھی لا علا ج کر دیا،جہاں ٹیومر ہے وہاں کی سر جری پا کستان میں ممکن نہیں ہے ۔صدر سے اپیل ہے ،ڈاکٹر عامر لیا قت سے اپیل ہے کہ اس کا جلد از جلد علا ج کرایا جا ئے ہم اس کیلئے بہت پریشان ہیں۔شہیر کا والددرزی ہے وہ یہ کام بچے کی تیما رداری کے با عث چھوڑ چکا ہے ،جمع پو نجی علاج معالجہ پر صرف ہو چکی جبکہ بچے کی آہ و فغا ں ،درد کی ٹیسیں ،فریادیں بدستور جا ری ہیں اور اس یقین پر رب العزت سے دعائیں اور فریا دیں کی جا رہی ہیں کہ خدا زمیں سے گیا نہیں ہے۔

مزید خبریں :