14 مئی ، 2012
کراچی …کراچی میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے امتحانات کے دوران ویجی لنس ٹیموں نے مختلف کالجوں میں چھاپے مارے اور ایک درجن سے زاید طلبہ کونقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ کراچی میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے ویجی لنس ٹیم نے گلشن اقبال کے دو گورنمنٹ ڈگری کالجوں کا اچانک دورہ کیا اور نقل کرنے والے متعدد طلبہ کوپکڑ لیا،طلبہ کے پاس سے موبائل فون بھی ملے جنہیں بورڈکی ٹیم نے ضبط کرلیا اس موقع پرچیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نے نقل کی روک تھام نہ کرنے پر دوممتحن کومعطل کردیا اور رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے طلبہ کا کیس تحقیقاتی کمیٹی کو بھیج دیا۔ناظم امتحانات کے مطابق9مئی کونیشنل کالج کے پرنسپل کوتشدد کا نشانہ بنا ئے جا نے کے بعدملتوی ہونے والا پرچہ 24مئی کوگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج گلستان جوہر نزدشیخ زیدسینٹرمیں ہوگا۔