14 مئی ، 2012
لاہور…لاہور کے علاقے شبلی ٹاوٴن کے مکین عجیب و غریب صورت حال سے دوچار ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے تو وہ پانی کی پائپ لائن بچھنے پر بہت خوش تھے تاہم آج کل خاصے پریشان ہیں کیونکہ پائپ میں ابھی پانی آنا شروع نہیں ہوا، لیکن واسا والے انہیں بل باقاعدگی سے بھیجنے لگے ہیں۔شبلی ٹاوٴن بند روڈ کے رہائشی واسا حکام کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ واسا غریبوں کا مذاق نہ اڑائے۔ ابھی انہیں پانی ملنا شروع نہیں ہوا لیکن بل بھجوا دیئے گئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اس بات کا نوٹس نہ لیا تو وہ وزیراعلیٰ ہاوٴس کے باہر احتجاج کریں گے۔