پاکستان
14 مئی ، 2012

احتجاجی خطوط: فہمیدہ مرزا نے چوہدری نثار کو اپنے چیمبر میں بلالیا

احتجاجی خطوط: فہمیدہ مرزا نے چوہدری نثار کو اپنے چیمبر میں بلالیا

اسلام آباد … اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قائد حزب اختلاف کو اپنے چیمبر آنے کی دعوت دے دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قائد حزب اختلاف کویہ دعوت چوہدری نثار کے ان خطوط کے جواب میں دی ہے جو انہوں نے چند دن قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو ارسال کئے۔ ان خطوط میں صوبوں سے متعلق ن لیگ کی قراداد کو ایوان میں پیش نہ کرنے اور وزیراعظم پر اعتماد کی قرار داد پیش کرنے پر احتجاج کیا گیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی کوبھی اس ہفتے اپنے چیمبر میں ملاقات کی دعوت دے رکھی ہے۔

مزید خبریں :